وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اتر پردیش کے ہر کونے میں ایس پی، بی
ایس پی اور کانگریس کے تئیں شدید نفرت کا ماحول دکھائی دے رہا ہے اور
اسمبلی انتخابات میں ان تینوں جماعتوں کو سزا دیے بغیر اس صوبے کے حالات
نہیں بدلیں
گے۔مودی نے یہاں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی میں کہا
کہ ریاست کے ہر کونے میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کے خلاف ان کے
اقتدار کی وجہ سے زبردست نفرت پھیلی ہوئی ہے۔عوام اگر انہیں سزا نہیں دے گی تو یہ حالت نہیں بدلے گی۔